ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں برس خاتون عازمین حج کے لیے نئی شرط عائد کردی ہے.وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خواتین عازمین ایسے محرم کے ساتھ فریضہ حج ادا نہیں کر سکیں گی، جس نے گزشتہ 5 برس کے دوران حج ادا کیا ہو۔یہ بیان دنیا بھر سے عازمین کی جانب سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کیے جانے پر جاری کیا گیا کہ

خواتین گزشتہ برسوں میں حج کرنیوالے شخص کو بطور محرم لے جا سکتی ہیں یا نہیں۔یاد رہے کہ سعودی حکومت نے رواں برس داخلی عازمین حج کے لیے درخواستیں دینے کی تاریخ 3 تا 11 جون مقرر کررکھی ہے۔ حکام کے مطابق خوش نصیبوں کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔