بنگلورو میں ایک اور لڑکی کے خلاف پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگانے کا الزام ، کیس درج ، گرفتار

بنگلورو(ایجنسیز)بنگلورو میں ایک اور لڑکی کے خلاف پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگانے کا الزام سامنے آیا ہے۔ بنگلورو کے ٹاؤن ہال کے سامنے آج ہندو تنظیموں کے نمائندے احتجاج کررہے تھے۔ واضح رہے کہ کل شام امولیا نامی لڑکی نے بنگلورو کے فریڈم پارک میں پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگایا تھا۔

اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آج صبح ہندو تنظیموں کے نمائندے دھرنے پر بیٹھے تھے۔ اس موقع پر آرودرا نامی لڑکی احتجاج کی جگہ پر پہنچی ۔ اس لڑکی کے ہاتھ میں آزاد کشمیر، آزاد دلت، آزاد مسلم اس طرح کےنعروں کا پلے کارڈ موجود تھا ۔ احتجاج کی جگہ پر ہی اس لڑکی کو پولیس نے حراست میں لیا ۔ اس موقع پراحتجاجیوں کی دھکامکی اور کھینچ تان کے درمیان پولیس آرودرا کو اپنی جیپ میں بیٹھا کرلے گئی۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

ہندوتنظیموں کے نمائندوں نے الزام عائد کیا کہ آرودار نے  پاکستان زندہ آباد کا بھی نعرہ لگایا۔ لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ آرودرا نے اس طرح کا کوئی نعرہ نہیں لگایا ۔ اس پورے معاملہ میں بنگلورو کے ایس جے پارک پولیس اسٹیشن میں آرودرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ہندو تنظیموں کے نمائندوں اور آرودرا کے حامیوں کے درمیان پولیس اسٹیشن میں بحث بھی ہوئی۔ پولیس نے آزاد کشمیر کا پلے کارڈ ہاتھ میں تھامے رہنے کے سبب آرودرا کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔

بنگلورو کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے کہا کہ ٹاؤن ہال کے سامنے ہندو جاگرن ویدکے کے کارکنان احتجاج کررہے تھے۔ اس موقع پر آرودرا نامی لڑکی وہاں پہنچی اور اُس نے آزاد کشمیر، آزاد دلت، آزاد مسلم اس طرح کے نعرے لگائے ۔ پولیس نے واضح کیا کہ اس لڑکی نے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ نہیں لگایا ۔ تاہم ہندو جاگرن ویدکے کے نمائندوں کا الزام ہے کہ امولیا کی طرح اس لڑکی نے بھی پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اہم خبریں: فجی میں طوفان، ایک کی موت، 2500 سے زائد افراد بے گھر

پولیس نے آرودرا کے خلاف فرقہ وارانہ ہم آہنگی، قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے، مذہب اور ذات کی بنیاد پرنفرت پھیلانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔ واضح رہے کہ امولیا کے معاملہ میں بنگلورو پولیس نے ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔

(بہ شکریہ نیوز۱۸اردو)

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me