نئی دہلی:مودی حکومت کے ذریعہ لائی گئی فوج میں بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے درمیان آج ہندوستانی فوج نے بھرتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں بھرتی کے لیے رجسٹریشن شروع ہو جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 8ویں اور 10ویں پاس نوجوان بھی اس منصوبہ کے تحت بھرتی کے لیے ایپلائی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مودی حکومت کے ذریعہ پیش اگنی پتھ منصوبہ کے تحت چار سال کے لیے فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کے تحت بھرتی ہونے والے امیدواروں کو کسی طرح کی پنشن یا گریچویٹی نہیں ملے گی۔ اس منصوبہ کے خلاف ملک بھر میں فوج میں بھرتی ہونے کے خواہش مند نوجوانوں میں غصہ دیکھا جا رہا ہے