ناندیڑممبئی: 2جون۔ (ورق تازہ نیوز)بھارت میں مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی اس نے اب مہاراشٹرا کی طرف بڑھنا شروع کردیا ہے۔ کیرالا میں مون سون شروع ہوچکا ہے۔ چنانچہ اب بہت سے لوگ مہاراشٹر میں مون سون کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔ فی الحال ، بحر عرب میں مانسون کے لئے موزوں آب و ہوا موجود ہے۔ لہذا ، اس وقت کونکن میں مون سون کی آمد کے اشارے مل رہے ہیں۔

اس پس منظر میں محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں کونکن ، وسطی مہاراشٹرا اور مراٹھواڑہ میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔اگلے چند گھنٹوں میں کونکن ، وسطی مہاراشٹرا اور مراٹھواڑہ میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی ہے۔

ا س طرح کی اطلاع متعلقہ محکمہ کے آفیسرایس ہوسالیکر نے ٹویٹر کے ذریعے شیئر کی ہے ۔واضح رہے کہ ناندیڑ میں کل شب ایک بجے کے بعداچھی بارش ہوئی ۔اور یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ ناندیڑضلع میںیکم تا 3جون تک بجلی کی چمک وگر ج کے ساتھ بارش ہوگی ۔