اردھاپور ( شیخ زبیر ) اگر قدرت میں پوشیدہ چیزوں پر نظرِ تجسّس دوڑائی جائے تو خدائے واحد القہار کی وحدانیت کی نشانیاں ہر سو عیاں ہے…. بحیثیتِ مسلمان اسی پیغام حق کو ہمارے اطراف و اکناف میں رہائش پذیر ہر عام و خاص فرد تک پہنچانا ہمارا فرضِ عین ہے.. اسی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند (حلقہ مہاراشٹر) کی ریاست گیر دعوۃ مہم "اندھیرے سے اجالے کی طرف" کے روزِ نہم نا آشنا افراد کے اذہان میں دین صداقت کو داخل کرنے کی کاوش میں متصلہ دیہاتوں میں ملاقاتیں عمل میں آئی…کھیر گاؤں، روڑگی، پانگری، کارواڑی میں تقریباً 100 افراد اور دیلوپ، شینی بھو گاؤں میں 600 لوگوں تک مہم کا پیغام پہنچایا گیا اور ایک فرد کو قرآن بھی بطورِ تحفہ پیش کیا گیا. اس طرح مجموعی طور پر 700 افراد تک رسائی ممکن ہو سکی… آخر میں ہدایت تو بس قادر مطلق کے سپرد….