اکھلیش یادو کی مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات

35

لکھنؤ،یکم نومبر[یواین آئی] سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ممتاز عالم دین مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق مسٹر اکھلیش یادو مولانا سجاد نعمانی کی مزاج پرسی کرنے انکے گھر گئے تھے- یہ ملاقات تقریبا چالیس منٹ تک رہی اور دوران ملاقات میں مختلف ملکی و ریاستی مسائل پر گفتگو ہوئی-


مولانا نے پارٹی سربراہ کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے دوران گفتگو کہا کہ آپ لوگوں پر بہت نازک اور بھاری ذمہ داری ہے، ملک کی اکثر آبادی سیکولر روایات و اقدار کی اہمیت کو سمجھتی ہے اور ملک میں محبت و امن کی فضا بحال دیکھنا چاہتی ہے، ملاقات میں پارٹی ترجمان و سینیئر لیڈر جناب راجیندر چودھری بھی موجود تھے۔