اکولہ:18نومبر۔(ورق تازہ نیوز) اکولہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 17 نومبربروز بدھ کی دوپہر سے جمعہ 19نومبرتک اکولہ شہر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے شب سات تا صبح چھ بجے تک شہر میںکرفیو نافذ کرنے کے احکام ڈویژنل مجسٹریٹ ڈاکٹر نیلیش اپار نے دئےے تھے ۔ لیکن آج 18نومبر کو مزید کرفیو کی معیاد میں 2 دن کی توسیع کاحکمنامہ ڈاکٹرنلیش اپارنے جاری کیا ہے ۔جس کے مطابق اب اکولہ میں21نومبر کی صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

اس دوران صحت کی خدمات جاری رہیں گی، سرکاری دفاتر ضروری کاموں کے لیے جاری رہیں گے۔ حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔