
آکولہ(حنا خان) ” اتوار ” کا دن ہمیشہ سے آکولہ شہر میں بازار کے لیے جانا جاتا ہے کیونکہ اس دن شہر میں بازار کی وجہ سے بہت بہجوم رہتا ہے۔ لیکن کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کے بعد ان لاک کے تیسرے مرحلے میں ہر ہفتہ کے اتوار کو جنتا کرفیو کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلہ کو تقریباً ایک مہینہ مکمل ہوگیا ہے۔
ایک مہینہ سے ہر “اتوارکو بند منایا جارہا ہے اور عوام سنجیدگی سے عمل پیرا ہیں۔ اس دن ہر طرح کے مزدور بیوپاری اپنے اپنے کام کاج کو بند رکھ کر اپنے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں.
بروز اتوار 23/08/2020 کو بھی تمام دکانیں اور کاروبارپوری طرح بند تھے سڑکیں عوام اور گاڑیوں سے خالی نظر آئیں۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اسی طرح حکومت کا تعاون کرے.