شرابِ کُہن پھر پِلا ساقیا
وہی جام گردش میں لا ساقیا!
مجھے عشق کے پَر لگا کر اُڑا
مری خاک جُگنو بنا کر اُڑا
خِرد کو غلامی سے آزاد کر
جوانوں کو پِیروں کا استاد کر
مہان ضلع آکولہ۔(سید اسرار حسین آکولہ)۔ ضلع پریشد اردو اسکول مہان میں ہماری مایہء ناز معلمہ *شگفتہ جمال صاحبہ* کی دختر *ڈاکٹر عروبہ سید* جنہوں نے حال ہی میںMBBS میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ان کی اسکول میں تشریف آوری کے موقع کو خاص بنانے کے لیے صدر مدرس شفیق خان راہی کی صدارت میں اور روح اللّٰہ خان صدر مدرس اکیس میل انکی بطورِ مہمان خصوصی شرکت میں ایک اعزازی پروگرام منعقد کیا گیا
پروگرام میں بیٹی ڈاکٹر عروبہ سید کی پھول گلدستہ شال و تحائف پیش کر کے عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کی گئ اس موقع پر شفیق راہی قدیر خان روح اللّٰہ خان گل رعنا باجی شگفتہ باجی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بچی کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیں
نظامت کا فریضہ منفرد انداز میں اکرام سر اور شکریہ کی رسم محمد سجاد سر نے ادا کی ندیم خان رضوان احمد اور زاہد سر کی بھی پروگرام میں شرکت رہی
پروگرام کی خاص بات بیٹی ڈاکٹر عروبہ سید کی تقریر رہی جس میں انہوں نے اسکول کے طلباء سے تفصیلی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے پڑھائی کی اہمیت اور دور حاضر کی فضولیات میں نہ پڑنے کی نصیحت اس انداز میں کی کہ میرے تصور میں شاہین باغ کی بیٹیاں آ گئیں
اللّٰہ کی مصلحت اللّٰہ ہی جانے کہ آیا وہ بیٹیوں کو قوم کی رہبری کے لیے تیار تو نہیں کر رہا ہے
*اُٹھا ساقیا پردہ اس راز سے*
*لڑا دے ممولے کو شہباز سے*