امراوتی / اکولہ:19. فروری۔(ورق تازہ نیوز) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شیلیش نوال اور جتیندر پاپالکر نے بالترتیب امراوتی اور اکولہ اضلاع میں کرفیو کے احکامات جاری کیے تاکہ کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پایا جاسکے۔

کرفیو ہفتے کی شب 8 بجے سے پیر کے صبح 8 بجے تک 36 گھنٹوں کے لئے نافذرہے گا۔ اس دوران شہری اور دیہی علاقوں کی تمام بڑی مارکیٹیں بند رہیں گی۔

دکانیں ، مال ، کمپلیکس بند رہیں گے۔ چائے ناشتہ ، پان ٹپریاں بھی بند رہن گی ۔ طبی خدمات کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ صبح 6 سے 10 تک دودھ اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔