اکشے کمارنے کینڈین شہرت کے بارے میں جواب دیا

ممبئی:(ایجنسی)اپریل کی 29 تاریخ کو ممبئی میں ووٹ ڈالے جارہے تھے۔ عام آدمیوں کے ساتھ۔ساتھ فلمی ستاروں کی بھی تصویریں دیکھنے کو مل رہی تھیں لیکن ایک چہرہ ایسا تھا جو پورے دن کہیں نظر نہیں آیا۔ ہر کسی کو ‘دیش بھکتی کے برانڈ امبیسڈر’ اکشے کمار کی تصویر کا انتظار تھا۔ لیکن ان کی تصویر نہیں آئی کیونکہ ان کے پاس کناڈا کی شہریت ہے۔ اس وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی گرماگرمی جھیلنی پڑی۔ یہ بات اکشے کمار کو بیحد بری لگی۔ انہوں نے اس بارے میں کوئی ٹویٹ تو نہیں کیا تھا لیکن اب اکشے کی جانب سے اس بارے میں ایک بیان آیا ہے۔اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اکشے نے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ لوگ میری شہریت پر کیوں سوال اٹھا رہے ہیں جبکہ میں نے بھی نہیں چھپایا کہ میرے پاس کینیڈین پاسپورٹ ہے اور یہ بات بھی سچ ہے کہ گزشتہ سات سال سے میں کناڈا نہیں گیا۔ میں ہندستان میں کام کرتا ہوں اور یہیں سارے ٹیکس بھرتا ہوں۔

aksjh

Leave a comment