نہ صرف اکشئے کمار بلکہ کئی ستارے جس میں امیتابھ بچن اور انوپم کھیر بھی شامل ہیں نے 2012میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹوئٹ کیاتھا۔

ممبئی۔پڑول اورڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہہ سے ملک بھر میں جہاں عوام کو پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں راجستھان میں پٹرول فی لیٹر100سے بڑھ گیاہے۔

اس سب کے پیش نظر ایندھن کی بڑھتی قیمتوں پر اکشئے کمار کا ایک قدیم ٹوئٹ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر وائیرل ہورہا ہے۔ اپنے اس پرانے ٹوئٹ جو2012کا ہے میں اکشے کمار نے ایندھن کی بڑھتی قیمتوں پر آواز اٹھائی تھی۔

فبروری 27سال2012کو اس اداکارہ نے ٹوئٹ کیاتھا کہ”نوجوانوں‘ میں سمجھتاہوں اب وقت آگیاہے اپنی سائیکلیں صاف کرنے اور سڑکوں پر اتر جانے کا! ذرائع سے ملی جانکاری کے بموجب پٹرول کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ متوقع ہے“۔

انہوں نے تاہم نٹیزنس کی وجہہ سے بڑی پیمانے پر ردعمل ملنے کے بعد انہوں نے بعد میں یہ ٹوئٹ ہدف کردیاتھا۔

اب ”غیر دستیاب“ ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ انٹرنٹ پر گشت کررہا ہے اور کئی ٹوئٹر صارفین اداکار سے ان کی سوشیل میڈیا پر ”منافقانہ خاموشی“ کے متعلق سوال کررہے ہیں جبکہ اس مسلئے سے عام لوگوں کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔

سال2011مئی کا ایک اور ٹوئٹ اکشے کمار کا سوشیل میڈیا پر پھیل رہا ہے جس انہوں نے کہاکہ ”راتوں رات قیمتوں میں اضافہ سے قبل بھی لوگ پٹرول کے لئے قطار میں کھڑے ہوئے ہیں“۔

انہوں نے تاہم اس ٹوئٹ کوہدف نہیں کیا اور اب وہی ٹوئٹ سوشیل میڈیاپر دوبارہ ٹوئٹ کیاجارہا ہے

نہ صرف اکشئے کمار بلکہ کئی ستارے جس میں امیتابھ بچن اور انوپم کھیر بھی شامل ہیں نے 2012میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹوئٹ کیاتھا۔سال2012میں ان دونوں ستاروں کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹس کے حوالے سے لطیفوں پر مشتمل پوسٹ ٹوئٹر پر شیئر کئے جارہے ہیں

اور اب کئی سوشیل میڈیا صارفین ستاروں سے ان کی خاموشی پر سوال کررہے ہیں اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر لطیفے پیش کررہے ہیں


اپنی رائے یہاں لکھیں