ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جدت آرہی ہے جو کہ دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ آٹو انڈسٹری میں بھی استعمال کرتے ہوئے انسانوں کو تفریحی سہولیات مہیا کررہی ہیں۔

انسان کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ اڑنے والی موٹر سائیکل تیار کرلی گئی ہے۔

یہ موٹر سائیکل ایک جاپانی کمپنی کی جانب سے تیار کی گئی ہے جسے 27 اکتوبر کو لانچ کیا گیا ہے جس کا نام ایکس ٹوریسمو‘ ہے۔
اے ایل آئی ٹیکنالوجیز کے مطابق اڑنے والی جدید ترین موٹرسائیکل ایک مرتبہ چارج کرلینے سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 40 منٹ تک 100 کلو گرام وزن کے ساتھ باآسانی اڑ سکے گی۔ساڑھے 11 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت والی ہوور بائیک میں انجن کے علاوہ چار بیٹریاں اڑنے میں مدد کریں گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔