رائے گڑھ:(ایجنسیز)اڈیشہ کے رائے گڑھ ضلع میں اسکول کے 64 طلباء کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ضلع افسر سروج کمار مشرا نے کہا کہ "بچوں میں کورونا کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ہیں، اس لیے ہم ان کے نمونے دوبارہ جانچ کے لیے ریاستی ہیڈکوارٹر بھیج رہے ہیں۔ بچوں کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے۔”

اس کے ساتھ ہی اتوار کو ریاست میں کورونا کے 71 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اڈیشہ میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 12,88,202 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 9,126 ہے۔ ریاست میں فی الحال 160 ایکٹو کیسز ہیں، جب کہ 12,78,863 لوگ انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔