اڈانی گروپ اور ہنڈن برگ رپورٹ معاملے کی جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت کل

150

نئی دہلی:اڈانی گروپ سے متعلق ہنڈن برگ کی رپورٹ پر ہندوستان میں تنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف اپوزیشن پارٹیاں مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں، تو دوسری طرف یہ معاملہ سپریم کورٹ بھی پہنچ چکا ہے۔

سپریم کورٹ نے 10 فروری یعنی کل ہنڈن برگ-اڈانی معاملے سے متعلق داخل عرضی پر سماعت کی بات کہی ہے۔ اس عرضی میں اڈانی گروپ پر ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات کی جانچ ایک کمیٹی بنا کر عدالت کے سبکدوش جج کی نگرانی میں کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔