• 425
    Shares

جلگاؤں( سعیدپٹیل)رب کائنات میں ہر انسان اپنی زندگی میں کئ خواب دیکھتا ہے۔لیکن ان خوابوں کو سچ کرکے دیکھانے کےلیۓ کڑی محنت ،لگن اور ضد کی ضرورت ہوتی ہیں۔اسی محنت کے بل پر دھولیہ کے عاصم خان لیاقت خان اس نوجوان نے یو۔پی۔ایس۔سی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اردو کے بازیگر بن گۓ۔عاصم خان انھوں نے مرکزی سول سروسیسز کمیشن کی جانب سے لیئے گئے امتحان میں قومی سطح پر 558 ویں رینک حاصل کی۔

جس میں قابل ذکر اور اہم بات یہ رہی کہ ان کی پوری تعلیم بذریعے اردوزبان میں ہوئی۔اس طرح یو۔پی ایس۔سی امتحان بھی اردو میں ہی دیا۔ملک بھر میں اردو ذریعے تعلیم میں امتحان کامیاب ہونے والے امسال عاصم خان اکلوتے امیدوار ہے۔اس سے قبل وہ ملاقات کے اہل تھے۔لیکن آخری فہرست میں انتخاب نہ ہوسکا تھا۔لیکن انھوں نے شکست کو فتح میں تبدیل کرنے کی ضد قائم رکھتے ہوۓ اس سال آخری فہرست میں مقام پایا۔ضد سے مشق کی اور زبان کوئی دقت نہیں اس کا اعلی ثبوت دیتے ہوۓ امتحان میں اردو زبان کے بازیگر ٹھہرے۔اسی طرح ناکام ہوگئے تب بھی دوبار محنت و جدوجہد کرنے سے کامیابی ضرور ملتی ہے۔

ان کی اس کوشش والی کہانی میں بازی گری کا سبق ملتا ہے۔ان کے والد دھولیہ بلدیہ اعظمی میں مدرس تھے۔جو اب سبکدوش ہوچکے ہے۔جبکہ والدہ بھی معلمہ تھیں۔جن کا سترہ ماہ قبل انتقال ہوچکا ہیں۔دھولیہ ضلع سمیت پورے علاقہ خاندیش کے اس سپوت نے اعلی تعلیم کی جو شمع روشن کی ہے اس کی روشنی یقینی طور پر دور۔دور تک روشنی بکھیریں گی۔ان کی اس شاندار کامیابی نے ضلع دھولیہ کا نام روشن کیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔