نئی دہلی ، 8جون (یو این آئی) ہندوستانی ریلوے نے کووڈ وبا کی دوسری لہر کے بعد مسافروں ریل گاڑیوں کی خدمات کو تیزی سے دوبارہ بحال کرنا شروع کردیا ہے اور ریاستوں سے گرین سگنل ملنے کے بعد کہا جارہا ہے کہ اسپیشل اور میل ایکسپریس ٹرینوں کی سروس ایک ہفتے میں شروع کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سنیت شرما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوڈ کی دوسری لہر کے بعد تیزی سے معمول کی طرف لوٹنے کے درمیان ریلوے نے یکم جون سے تقریبا 88 اسپیشلمیل ایکسپریس ٹرینوں کی سروس شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ’’ "ہمارا مقصد مسافروں ریل گاڑیوں کی خدمات کو جلد سے شروع کرنا ہے۔ کووڈ کی دوسری لہر سے پہلے ریلوے نے تقریبا 1500 مسافر میل ایکسپریس ٹرینوں کو آہستہ آہستہ چلانا شروع کیا۔ لیکن کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد صورتحال بدلی۔ شرما نے کہا کہ اس وقت 889 مسافر میل ایکسپریس ٹرینیں جس میں سے 479 مسافر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ اگلے پانچ چھ دن میں ریاستوں سے بات کرنے کے بعد ہم جلد سے جلد مسافروں ٹرینوںکی خدمات کو بحال کریں گے۔

ماضی میں مانگ کی بنیاد پر ، ممبئی اور دہلی سے مشرقی اتر پردیش اور بہار کے لئے 500 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔ پچھلے مہینے میں مسافروں کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ چکی ہے ، لیکن جون میں یہ تعداد بڑھ کر 13 لاکھ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ یہ وبا کا دور ہے اور بہت ساری ریاستوں نے مسافروں کے لئے آر ٹی پی سی آر یا اینٹیجن ٹسٹ کی شرط رکھی ہے۔ ریاستوں کے ساتھ ان تمام چیزوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ بہت ساری ریاستوں نے ان سب معاملوں میں نرمی کی ہے۔