اچانک دل کی دھڑکن تیز ہونے پر دیپکا پادوکون کو لے جایا گیا اسپتال!

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپکا پادوکون حیدر آباد ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے پہنچی تھیں جب اچانک ان کی دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں۔ ان کی ناساز طبیعت کو دیکھتے ہوئے انھیں اسپتال لے جایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد کے کامنینی اسپتال میں ان کی کچھ جانچ کرائی گئی اور ابتدائی علاج مہیا کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت دیپکا پادوکون کی طبیعت کچھ بہتر ہے اور وہ اپنے ہوٹل بھی لوٹ آئی ہیں۔ حالانکہ انھیں ہوٹل میں انتہائی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔