اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان کے ذریعے کیے گئے ترقیاتی کاموں کی افتتاح تنقید کرنے سے کام نہیں ہوتا بلکہ اسکے لئے زمین پر اترنا پڑتا ہے افسران کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے تب کام ہوتا ہے۔ جتیندر اوہا ڈ

اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان کے ذریعے کیے گئے ترقیاتی کاموں کی افتتاح

تنقید کرنے سے کام نہیں ہوتا بلکہ اسکے لئے زمین پر اترنا پڑتا ہے افسران کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے تب کام ہوتا ہے۔ جتیندر اوہاڈ

تھانے (آفتاب شیخ)
شہر میں ترقیاتی کام کرنے کے لئے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر تنقیدی میسیج چلانے سے کام نہیں ہوتا بلکہ اسکے لئے زمین پر اترنا پڑتا ہے افسران ، کمشنر کے پیچھے بھاگنا پڑتا ہے تب جاکر کام ہوتاہے ۔ جو یہاں آج شانو پٹھان نے کر کے دکھایا ہے ۔ اس طرح کا اظہار خیال ممبر اکے امرت نگر میں کئی ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب میں کابینی وزیر برائے ہاوسنگ جتیندر اوہاڈ نے کیا۔
جانکاری کے مطابق امرت نگر سے این سی پی کارپوریٹر اشرف پٹھان(شانو) جو ان دنوں تھانے مونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن ہیں ۔ انھوں نے اپنے اس حلقہ کو مثالی حلقہ بنانے کی مہم کی مہم کے تحت جو کام کروائے اسکے لئے ایک افتتاح تقریب کا انعقاد کیا جس میں شانو پٹھان نے بتایا کہ خواجہ سید فخر الدین شاہ ؒ کا وسیع و عریض مین گیٹ تعمیر کروایاگیا۔ ساتھ ہی یہ علاقہ پہاڑی پر ہونے کے باعث پانی کی قلت ہوا کرتی تھی جس کے لئے پہاڑی پر ایک پانی سپلائی ٹانکی تعمیر ہوئی، امرت نگرناکہ کے پاس ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے آٹو رکشہ و ٹیکسی اسٹینڈ بنایا گیا اور ان علاقوں پر نظر رکھنے کے لئے 50سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرائے ، جب کہ برسات میں پہاڑ و آبادی کا پانی کھاڑی کی سمت لے جانے والے ایک بہت بڑے نالے کو ڈھانک کر اس پر ہاکرس کو ترتیب سے بٹھا دیا گیا ۔ ان کاموں کا افتتاح ریاستی وزیر جتیندر اوہاڈ کے ہاتھوں عمل میں آیا جہاں این سی پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری سید علی اشرف (بھائی صاحب) سبھی کارپوریٹر ، کارکنان ، مونسپل افسران و کثیر تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔ اشرف پٹھان نے بتایان کہ میرے اپوزیشن لیڈر بنتے ہیں کافی لوگوں کو تکلیف ہوئی اور ہے کہ یہ کیا کرے گا اس کے دور میں بجٹ بھی نہیں ملا لیکن میں ایسے دور میں اپوزیشن لیڈر بنا ہوں جب کہ ہزار سال میں جو وبا آتی ہے وہ آئی اور اس کا سامنا کیا ہے ہم نے اس کرسی پر بیٹھ کر کام کے لئے صلاحیت کے ساتھ حوصلہ ہونا چاہے جو میرے اندر میرے لیڈرجتیندر اوہاڈ ، سید علی بھائی صاحب نے پہلے ہی بھر دیا ہے ۔ اس تقریب میں کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ شہر ترقی کی جانب ہے بڑھ رہا ہے متل گراونڈ کا روڈ بننے کے بعد اگرچہ اس مین سڑک پر ایک بھی ہاکرس کو بیٹھنے نہیں دیا جائے گا انھوں نے کہا ہاکرس کی غلط ترتیبی سے اب تک درجنوں افراد ٹریفک جام میںپھنس کر اپنی جان گنوا چکے ہیں جب کہ یومیہ لوگ اس ٹریفک کے سبب اپنے کام پر تاخیر سے پہنچتے ہیں ۔ اوہاڈ نے مزید کہا کہ جب کوڈ جیسی وباءآئی تو یہاں امرت نگر کے قبرستان میں تالہ لگا دیا گیا تھا اسی طرح کئی قبرستانوں میں تالے لگا دیئے گئے تھے لیکن میں اعلان کردیا تھا کہ جو کوئی بھی کوڈ کی میت ہے ممبرا لاو اسکا غسل اور آخری رسومات کے ساتھ تدفین کی گئی اور ہمارا گورکن چوبیسوں گھنٹے کام کرتا رہا ہے ۔ اور ہم نے گھاٹ کوپر ، بھیونڈی ، وکرولی ممبئی ، پنویل تک کی کوڈ میتوں کو یہاں دفنایا تو کیا برا کیا بتاو اوہاڈ نے اس موقع پر کہا ممبئی پونے اس قدیم شاہراہ پر کہ1993فساد کے بعد جب لوگوں کا ممبرا کی جانب رخ ہوا تو لوگ یہاں کے نیتاوں نے راستے سڑک ریزرویشن پلاٹ پر عمارتیں کھڑی کر کے پیسہ کمانے لگے آج ممبر ابڑھ گیا ہے راستے روڈ کی دقت پیش آرہی ہے اور اب وہی لوگ ٹریفک جام ٹریفک جام کا میسج واٹس ایپ پر چلاتے ہیں کون لیڈر ہے یہاں جس نے غیر قانونی عمارت بنانے میں حصہ نہیں ہے ۔

Leave a comment