انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان نے اپنے چہرے کو مشہور زمانہ باربی ڈول کی طرح بنانے کیلئے متعدد بار سرجریز کروائیں۔جمی فیدراسٹون نامی اس نوجوان کو باربی ڈول کا میل ورژن |’کین‘ بے حد پسند ہے جس کی طرح نظر آنے کیلئے یہ اب تک اپنے چہرے پر 14 ہزار امریکی ڈالر خرچ کرچکا ہے۔

متعدد بار کی جانے والی سرجریز میں لپ فلرز، گالوں کی سرجری، بوٹوکس اور کئی دیگر چیزیں شامل ہیں۔جمی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران اس نے کئی بڑے آپریشن کروائے لیکن یہ صرف شروعات ہے اور وہ یہ اس وقت تک ترک نہیں کریں گے جب تک مکمل کین کی شکل اختیار نہ کرلیں۔