اٹلی کےفٹبالر نےمسلمان ساتھی سفیان امرابط کوافطارکاموقع دینے کےلیے خود کوزخمی ظاہرکیا

اٹلی کے فٹ بال کلب فیورینتینا کے فٹبالر لوکا رانییری نے مبینہ طور پر ایک میچ کے دوران اپنے مسلمان ساتھی کو افطار کا موقع دینے کے لیے خود کو زخمی ظاہر کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹر میلان کے خلاف اپنے کلب کے میچ کے دوران لوکا رانییری اچانک زخمی ہونے کا اشارہ دیتے ہیں

جس کے بعد انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ، جبکہ اس دوران ان کے ساتھی سفیان امرابط کھیل کے میدان میں ہی روزہ افطار کر رہے ہیں۔ٹی وی کیمروں میں فیورینتینا کے لیے کھیلنے والے مراکش کے مڈفیلڈر سفیان امرابط کو کیلا کھاتے ہوئے اور پانی پیتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ پس منظر میں ٹیم کے ساتھی لوکا رانیری کے لیے طبی ماہرین کو بلایا گیا۔

یہ لمحہ پانچ منٹ کے اضافی وقت کے ساتھ 91:34 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا اور فیورینتینا ایک گول کے ساتھ انٹر میلان سے آگے تھی۔