Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

اٹلی میں فوجی گاڑیوں سے لاشوں کی منتقلی۔قبرستان میں جگہ نہیں

IMG_20190630_195052.JPG

لومبیارڈیا: چین میں جہاں کورونا کا قہر تھمتا نظرا ٓرہا ہے وہیں اٹلی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اٹلی میں یہ حال ہے کہ تدفین کے لئے قبرستان میں جگہ نہیں ہے اس لئے کورونا سے مرنے والے لوگوں کی لاشیں ٹرکوں پرلاد کرآبادی سے دور لے جائی جا رہی ہیں اور نہیں آگ لگا کر راکھ کردیا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اٹلی میں لوگوں نے اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے ایک ہولناک منظر دیکھا۔ فوج کورونا سے ہلاک ہونے والے 60 افراد کی لاشیں فوجی ٹرکوں میں ڈال کر انہیں نذرآتش کرنے کے لیے لے جا رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر اٹلی میں فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے کو ایک شاہراہ عام سے گذرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر شمالی اٹلی کے کرونا سے متاثرہ علاقے لومبیارڈیا کے شہر ‘برگامو’ کے ہیں۔ برگامو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔