اٹلی میں ایک دن میں 743 ہلاک۔امریکہ میں 69 افراد ہلاک۔ایران میں اور 122 افراد جان سے گئے۔دنیا میں اب تک 18,ہزار سے زائد ہلاکتیں

اٹلی میں گزشتہ تین دن سے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں جو کمی کارجحان نظر آیاتھااس میں کل اچانک تیزی آئی اور وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 743 افراد ہلاک ہو گئے۔ ادھر پوری دنیا میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 18881 ہو گئی ہے اور متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ایک دن میں مزید 743 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں بھی 680 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے بطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 5249 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح مجموعی تعداد 70 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6820 ہوگئی ہے۔اسپین میں منگل کو 4540 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد لگ بھگ 40 ہزار ہوگئی ہے۔ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2991 تک پہنچ گئی ہے۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

امریکہ میں منگل کی سہہ پہر تک 5860 نئے کیسز کا علم ہوا تھا جس کے بعد مجموعی تعداد تقریباً 50 ہزار تھی۔ یہاں آج کم از کم 69 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کل تعداد 775 ہوچکی ہے۔ادھر چین میں کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اگرچہ تعداد یورپ اور امریکہ سے کم ہے لیکن چند دن کے رجحان کی نسبت زیادہ ہوئی ہے۔ وہاں 78 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  یمن میں سعودی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ اور معاون ہلاک

ایران میں منگل کو 1762 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 122 افراد جان سے گئے۔ یہ بات بعد ماہرین کے لیے تعجب کا سبب ہے کہ ایران میں ایک خاص شرح سے کیسز اور ہلاکتیں ہورہی ہیں جن میں غیر معمولی اضافہ یا کمی نہیں ہورہی۔ وہاں مریضوں کی کل تعداد تقریباً 25 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد 1934 ہے۔

منگل کو امریکہ سے زیادہ ہلاکتیں برطانیہ میں ہوئیں جہاں 87 افراد چل بسے۔ اس طرح ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 422 ہوگئی ہے جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me