Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

اٹلی: ایک دن میں کورونا کے 11 ہزار سے زائد ریکارڈ کیسز

اٹلی میں کورونا کے یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے اور ایک روز میں کورونا کے 11 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے۔اطالوی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار 705 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ کورونا سے 69 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

اٹلی میں اس سے پہلے کورونا کے ایک روز میں سب سے زیادہ کیسز کی تعداد 10 ہزار 925 تھی۔اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ اور ہلاکتیں ساڑھے 36 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔