آگرہ:27۔مئی ـ(ایجنسیز)ایک وکیل نے متھرا کی عدالت میں ایک نئی عرضی دائر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آگرہ قلعے میں دیوان خاص کے قریب واقع بیگم صاحبہ کی مسجد کی سیڑھیوں کے نیچے ایک دیوتا کی مورتی دفن ہے۔
انہوں نے استعدا کی کہ مسجد کا سروے کیا جائے اور مورتی کو وہاں سے نکالا جائے۔ اس عرضی پر عدالت نے یہ کہتے ہوئے سماعت سے انکار کر دیا ہے کہ عرضی گزار اس تعلق سے مدعا علیہ یعنی حکومت کو مجموعہ ضابطہ دیوانی کے حکم 80 کے تحت نوٹس ارسال کرے۔
#UPDATE | Uttar Pradesh: Mathura Court has returned the petition by the advocate & has further asked the plaintiff to give the notice to the defendant ie the Government under 80 CPC
— ANI (@ANI) May 27, 2022