ریاست مدھیہ پریش میں بڑھتے کورونا انفیکشن کے معاملوں کے درمیان آکسیجن کی کمی سے ہورہیں اموات پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ حزب اختلاف مسلسل آ کسیجن کی کمی کو لیکر ریاستی حکومت پر حملے کر رہا ہے۔ وہیں ریاست کے سابق سی ایم اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے بھی پورے معاملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سی ایم شیوراج پر نشانہ سادھا ہے۔کمل ناتھ نے جمعہ کو ایک کے بعد ایک مسلسل کئی ٹوئیٹ کرکے ریاستی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوںنے کہا ’ریاست کے ساگر، اجین اور کھرگون میں آ کسیجن کی کمی سے موت کی خبریں بے حد رنجیدہ کرنے والی اور ریاست کو شرمسارکرنے والی ہیں۔ اجین میں تو بی جے پی کے ایک کارکن نے رات میں ہی سوشل میڈیا پر آکسیجن کی کمی بتا دی تھی، پھر بھی ذمہ دار نہیں جاگے، نتائج کے طور پر کئی لوگوں کی موتیں ہوگئیں۔ اس کے قصورواروں اور ذمہ داروں پر مجرمانہ دفعات میں معاملہ درج کرکے ان پر سخت کارروائی ہو


اپنی رائے یہاں لکھیں