نئی دہلی :دہلی ہائی کورٹ نے آج کہا کہ ’ اگر مرکز، ریاست یا مقامی انتظامیہ کا کوئی عہدیدار آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے تو ’ہم اس شخص کو پھانسی پر لٹکا دیں گے۔‘ جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس ریکھا پالی کی بنچ کی جانب سے مہاراجہ اگرسین ہاسپٹل کی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ ریمارک کیا گیا ۔ ہاسپٹل میں سنگین بیمار کووڈ مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کے مسئلہ کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ عدالت نے دہلی حکومت سے پوچھا کہ بتائیں وہ کون شخص ہے جو آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔ بنچ نے کہا کہ ’’ہم اس شخص کو پھانسی پر لٹکا دیں گے۔ ‘‘ عدالت نے دہلی حکومت سے کہا کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ایسے افسران کے بارے میں مرکز کو بتائیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں