• 425
    Shares

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر ایک دوسرے سے دوستی کرنے والے معمر جوڑے نے شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوستی کا آغاز 78 سالہ جم ایڈمز کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ’آن لائن ڈیٹنگ ایپ‘ پر کیا گیا۔ انہوں نے 79 سالا خاتون آڈری کاؤٹس سے گفتگو اور دوستی میں پہل کی۔

یہ دوستی 8 ماہ چلی جس کے بعد انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، جوڑے نے گزشتہ ماہ ستمبر کی 25 تاریخ کو شادی کی۔دلہے جم ایڈمز ایک ریٹائرڈ پروفیسر ہیں جن کی اہلیہ کا 2017ء میں انتقال ہو گیا تھا۔

دوسری جانب نئی نویلی 79 سالہ دلہن آڈری کاؤٹس کی 33 سال قبل ہی طلاق ہو گئی تھی۔

جم ایڈمز کے بیٹے جے جے ایڈمز کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے اپنے والد کی شادی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد ان کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔