آل مہاراشٹرا انٹر کالج بیت بازی 2018-19 مقابلہ
ممبئی:21؍نومبر۔(راست)انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، دو ٹانکی ، ممبئی ۔ 400008میں بیت بازی کا Elimination Roundمہاراشٹرا کے ۴ الگ لگ شہروں میں طلباء اور اساتذہ کرام کی آسانی کے لیے منعقد کیا جارہا ہے۔ تمام جونئیر کالج، ڈگری کالج، ڈی ایڈ کالج کے ذمہ داران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے کالج کی ٹیم کو اپنے علاقے کے قریبی مقام پر بھیج کر ہمارے اپنے مقصد(فروغِ اُردو کے لیے) ، ہمارے اور آپ کے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔چار شہروں و مقام مندرجہ ذیل ہیں:۔
(۱) اورنگ آباد :۔ ۱۳ دسمبر ۲۰۱۸ء ، صبح ۱۱ بجے، بمقام سیمنار ہال ،مولانا آزاد کالج، روضے باغ، اورنگ آباد(۲) ممبئی:۔ ۱۵دسمبر ۲۰۱۸ء ، صبح ۱۱ بجے، انجمنِ اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، دو ٹانکی، گرانٹ روڈ اسٹیشن (ایسٹ)، ممبئی ،۰۰۸ ۴۰۰۔ (۳) مالیگائوں:۔ ۱۸ دسمبر ۲۰۱۸ء ، شام ۴ بجے، جج ہائوس، اسکول نمبر ۔۱ کمپائونڈ، کدوائی روڈ، مالیگائوں (۴) پونے:۔ ۲۰ دسمبر ۲۰۱۸ء ، صبح ۱۱ بجے ، انجمنِ اسلام گرلز پولی ٹکنک کالج، بند گارڈن ، نزدیک کناٹ پیلس، پونے ۔ ۴۱۱۰۰۱۔مزید معلومات کے لیے اور انٹریز جمع کرنے کے لیے رابطہ قائم کریںـ:۔ ڈاکٹر (مسز) عائشہ شیخ (سمنؔ)Mob: 9028 587 844 ۔نوٹ:۔ آنے سے ایک روز پہلے فون کرکے تاریخ کنفورم کرلیں تا کہ آپ کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہوں۔اس طرح کی اطلاع پروفیسر محمد طاہر‘ انچارج پرنسپل نے دی ہے