کانپور : مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی تاسیسی ممبر آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کی اطلاع کے بموجب علاقہ مراہٹواڑہ کی چار زی اثر شخصیات کو بحیثیتِ رْکن میقاتی مسلم پرسنل لاء بورڈ میں شامل کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ مراہٹواڑہ کی معروف علمی شخصیت و امیر شرعیت مفتی معز الدین قاسمی صاحب (اورنگ آباد) ، مولانا محمد الیاس فلاحی ، معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند،مہاراشٹر(اورنگ آباد) ، محترمہ ڈاکٹر فوزیہ خان ، ممبر آف پارلیمنٹ راجیہ سبھا (پربھنی) اور مولانا رفیع الدین اشرفی، امیر دعوتِ اسلامی(پربھنی)ان چاروں معززین کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے میقاتی رکن کی حیثیت سے نامز د کر دیا گیا ۔

انکے علاوہ اورنگ آباد سے انجنئیرخالد سیف الدین ( جنرل سکریٹری فیم ) کو بحیثیت اسپیشل انوائٹی ( مدعوء خصوصی) نامزد کیا گیا ۔ ان تمام نامزدگیوں کا فیصلہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ۲۷؍ ویں سالانہ اجلاس کانپور میں کیا گیا ۔ واضح ہو کہ عرسہ دراز سے یہ نامزدگیاں التواء میں پڑی ہوئی تھیں۔ صدر محترم مولانا محمد رابع حسنی ندوی دامت برکاۃم و جنرل سکریٹری حضرت مولانا خالد سیف اﷲ رحمانی کی خصوصی توجہ و نظر کرم سے مندرجہ بالا نامزدگیاں عمل میں آئیں ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔