نئی دہلی: ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا ہے کہ حکومت نے پانچ سال کے اندر ملک کے 100 سب سے آلودہ شہروں کو ستھرا کرنے کے لیے قومی صاف ہوا پروگرام منصوبہ بنایا ہے ۔ لوک سبھا میں جمعہ کے روز وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں مسٹر جاؤڈیکر نے کہا،‘دہلی میں مرکزی حکومت کی کوششوں کے سبب گذشتہ برسوں کے مقابلے آلودگی کم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گاڑیوں میں بی ایس 6 انجن معیار کے نظام کو نافذ کیا ہے ۔ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ دہلی میں 3000 صنعتی یونٹس کو پی این جی سے جوڑا گیا ہے ۔ جاؤڈیکر نے کہاکہ ہندوستان قومی کرداروں کے مد نظر پیرس معاہدے پر عمل درآمد کر رہا ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں