آج23؍نومبر کو بعنوان’’ دستور ہمارے ملک کی شان‘‘خطاب عام
ناندیڑ:22؍نومبر۔(راست) موجودہ حالات میں ملک میں ایم پی جے تعمیری ماحول کو فروغ دینا چاہتی ہے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ریاستی سطح پر ایم پی جے مختلف سرگرمیاں انجام دیتی رہتی ہے۔۲۶ نومبر ۱۹۵۰ کو ہم تمام بھارتی ”یوم دستور” کے طور پر مناتے ہیںایم پی جے اس مناسبت سے ریاست گیر سطح پر ”بھائی چارہ مہم” کا اہتمام کررہی ہے۔ شہر ناندیڑ میں ایم پی جے مہاراشٹر کے صدر محمد سراج صاحب بروز جمعہ شام ساڑھے سات بجے آفس جماعت اسلامی ہند پر ایک سمپوزیم کی صدارت فرمائیں گے۔ اس سمپوزیم میں شہر کے معارت شخصیات خطاب فرمائیں گے اس میں پروفیسر آنند رائوت صاحب، پروفیسر گنیش شندے صاحب ، عبدالجلیل صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ناندیڑ خطاب فرمائیں گے۔ واضح رہے کہ پروفیسر گنیش شندے صاحب مراٹھا سیوا نگر کے مہاراشٹر کے کارگزار صدرہے اور آنند رائوت صاحب دلت سماج کی نمائندگی کرتے ہیں۔ہمارے دستور نے اپنے ملک کے تمام شہریوں کو آپس میں پیار و محبت و الفت پیدا کرنے کے لئے ”بھائی چارہ” بندھوتوا کو بڑھاوا دیا ہے لیکن ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوتے ہوئے غریبی،بھوک مری ،بیماری، جہالت اپنے عروج پر ہے۔ایم پی جےچاہتی ہے کہ ملک میں عوام ان اہم موضوعات کو اپنی اور لیڈرس کی توجہ کا مرکز بنائیں۔اسی لئے ایم پی جےچاہتی ہے کہ ہم ملک کی تمام اقوام کے ساتھ مل کر ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کریں۔ اسی مقاصد کے حصول کے لئے شہر ناندیڑ میں” دستور ہمارا ابھیمان” اس عنوان سے 23 نومبر 2018 بروز جمعہ آفس جماعت اسلامی ہند ناندیڑ ،نئی آبادی پر شام ساڑھے سات بجے تشریف لائیں اور ان حالات میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر ادا کرنے کی کوشش کریں۔ ایم پی جےکے شہر صدر مشتاق خانصاحب اور ضلع صدر فیروز خانصاحب نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شیرک ہو کر اپنی بیدار ی کا ثبوت دیں۔