ناندیڑ:۱۰؍دسمبر۔(راست) ڈاکٹر عرشیہ کوثر محمد حبیب کی تحریر کردہ کتاب ’’طواف ِ عالم ‘‘ کی رسم اجراء۱۱؍دسمبر بروزہفتہ شب ۸؍ بجے بمقام اُردو گھر ، مدینہ نگر ، ناندیڑ میں منعقد ہونے جارہاہے۔ اس کتاب کا رسم اجراء قومی سطح کی معروف شاعرہ محترمہ لتا حیاؔ کے ہاتھوں ہوگاجبکہ تقریب کی صدارت اُردو گھر ثقافتی کمیٹی کے رکن محمد تقی کرینگے۔

اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سابق ریاستی وزیر ڈی پی ساونت ، ناندیڑ حلقہ جنوب رکن اسمبلی موہن ہمبرڈے ، مہاراشٹرا پردیش کانگریس کے نائب صدر امرناتھ راجور کر ، ایس۔ ایم ۔ صمیم دیگر معززین شریک رہیں گے ۔ کتاب رسم اجراء کے فوراً بعد ایک شاندار مشاعرہ ہوگا ، جس میں مقامی و بیرونی شعراء کرام اپنا کلام سنائیں گے ۔

مشاعرہ کے کنوینر ریاض تنہا ہونگے ، جبکہ صدارت کے فرائض تمیز احمد پراز ؔ انجام دینگے ۔ اس ادبی محفلوں میں شریک ہوکر منتظمین کی حوصلہ افزائی کرنے کی گزارش محمد حبیب مولانا سابق کارپوریٹر نے عوام الناس سے کی ہے۔ واضح رہے کہ اردو گھر کے افتتاح کے بعد ڈاکٹر عرشیہ کوثر کی رسم اجراء کا یہ پہلا پروگرام ہو گا۔

 

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔