تھانے : مہاراشٹرا کے علاقہ ممبرا کے انتہائی غریب گھرانے کی اردو میڈیم طالبہ زرین یوسف شیخ نے سی اے کے انٹر میڈیٹ امتحان میں 461 نشانات حاصل کرکے پورے ملک میں ٹاپ کیا ہے۔

زرین کی ابتدائی تعلیم پٹیل اردو ہائی اسکول سے ہوئی۔

ممبرااسٹیشن کے سامنے رضوی باغ کے ایک چھوٹے سے بوسیدہ مکان میں رہنے والی اس طالبہ نے اپنی کامیابی سے نہ صرف ملک کی بیٹیوں کا سر فخر سے اونچا کیا بلکہ اس نے مسلم اکثریتی شہر ممبرا اور قوم کا نام بھی روشن کیا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں