شولاپور:23 نومبر۔(ورق تازہ نیوز) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے آج منگل کوشولاپور میں پارٹی کی تقریب میں شرکت کی۔ لیکن اس دوران ان سے بہت بڑی غلطی ہو گئی۔ بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی میں سفر کرنے پر پولیس نے ان پر 200روپے جرمانہ عائد کیا۔

ایم آئی ایم کی جانب سے مہاراشٹرمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کی جارہی ہے ۔اسد الدین اویسی کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں نظر آ رہے ہیں۔ تاہم، اس بار اویسی ماسک پہننا نہیں بھولے اور کار سے باہر نکلنے سے پہلے ماسک پہنتے نظر آئے۔

مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات اس سال کے آخر اور اگلے سال کے شروع میں ہوں گے۔

ایم آئی ایم مہاراشٹر میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تمام سیٹوں پر مقابلہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور اسد الدین اویسی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کے لیے وہ ریاست کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کچھ دن پہلے اورنگ آباد میں پریس کانفرنس کی تھی جس کے بعد وہ آج شولاپور آئے۔ تاہم اویسی کو کورونا وبا کی وجہ سے ممبئی میں ریلی کی اجازت نہیں دی گئی۔ اویسی کو 27 نومبر کو ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی) میں ایک ریلی سے خطاب کرنا تھا، لیکن انتظامیہ سے اجازت نہیں ملی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔