اولادِ کی پیدائش کیلئے عمر قید کے قیدی کو پیرول؟ سپریم کورٹ معاملہ پر غور کرے گی

484

نئی دہلی: 26.جولائی۔سپریم کورٹ نے راجستھان ہائی کورٹ کی طرف سے اولاد پیدا کرنے کے لیے دی گئی پیرول کے فیصلے پر غور کرے گی۔

فیصلے کے تحت عمر قید کی سزا کاٹنے والے قیدی کو بچے پیدا کرنے پر پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر عدالت کی جانب سے ایسے فیصلے آتے ہیں تو اور بھی بہت سے لوگ سامنے آئیں گے اور اس سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ نند لال راجستھان کی بھیلواڑہ عدالت سے عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے اور اجمیر جیل میں بند ہے۔