اورنگ زیب عالمگیر رحمۃ کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال،ملزم کےخلاف ایف آئی آر درج

487

اورنگ آباد : 28 جنوری : اورنگ زیب عالمگیر رحمۃ کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شخص رشیکیش ساڑوے پر گذشتہ روز ایم آئی ڈی سی سڈکو پولیس اسٹیشن میں دفعہ 295A کے تحت گناہ داخل کیا گیا. نارے گاؤں کا ساکن ملزم رشیکیش ساڑوے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اورنگ زیب عالمگیر رحمۃ کے بارے میں غلط الفاظ کا استعمال کیا تھا.

یہ بات علم میں آتے ہی نارے گاؤں کے سوشل ورکر شیخ لائق شیخ کریم نے رشیکیش ساڑوے کے اس پوسٹ کے اسکرین شاٹس لیے اور MIDCسڈکو پولیس اسٹیشن میں فریاد کی کہ اس انسٹا گرام پوسٹ کی وجہ سے ان کے جذبات کو مجروح کیا ہے اور اس پوسٹ کی وجہ سے دو مذاہب کے بیچ تناؤ کے بھی امکانات ہیں اور شہر کا پر امن ماحول خراب ہو سکتا ہے. شیخ لائق شیخ کریم کی فریاد پر تعزیرات ہند 1860 کے سیکشن 295A کے تحت رشیکیش ساڑوے پر FIR درج کر دی گئی ہے.