اورنگ آباد میں پروفیسرعبدالقاد کی مرتب کردہ کتاب ”صادق دکن دیس میں“ کونورالحسنین کے ہاتھوں شانداراجرا ء

اورنگ آباد:26 فروری:( ورق تازہ نیوز) پروفیسرعبدالقادر کی مرتب کردہ کتاب”صادق دکن دیس میں“ کاآج بروزہفتہ دوپہربارہ بجے مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سنٹرو ہال میں معروف فکشن نگار نورالحسین کے ہاتھوں اجراءعمل میںآیا ۔ اس تقریب رسم اجراءکی صدارت ممتاز ادیب اوردانشور ڈاکٹر ارتکاز افضل خاں نے کی ۔ یہ تقریب وارثان حرف و قلم کے زیراہتمام اور بزم قامیذہ ادب ‘فیم اور مسلم گریجویٹ فورم اورنگ آباد کے زیراہتمام منعقد کی گئی ۔

مہمانان خصوصی ڈاکٹرارتکاز افضل‘ اسلم مرزا ‘ محمد شفیع سابق پرنسپل ‘ ڈاکٹرمسرت فردوس‘ڈاکٹر مخدوم فاروقی ‘ ڈاکٹرسلیم محی الدین ‘ محمدتقی (مدیراعلیٰ ورق تازہ ناندیڑ) ‘سابق ڈپٹی میئر تقی حسن خان ‘جاوید قریشی ‘ فیاض قریشی ‘ خان شمیم خان ‘ برصغیر ہند وپاک کے نامورفکشن نگار محمودشکیل نے کتاب اور صاحب کتاب کے بار ے میں اپنے زرین خیالات کااظہار کیا ۔ پروفیسر عبدالقادر نے پروفیسر صادق (دہلی) سے اپنے دوستانہ مراسم اوراُن کی شاعری اورشہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

محمداخترخاں لالہ‘ ڈاکٹررفیع الدین ناصر‘ ڈاکٹرغزالہ پروین ‘ ڈاکٹر صائم صدیقی نے مقالے اور خان شمیم خان نے نظم پیش کی۔ ورق تازہ ناندیڑ نے عبدالقادرکی شخصیت ‘حیات ‘ادبی و ملی خدمات پر مورخہ 25 فروری2022 کے خصوصی شمارے میں”گوشہ عبدالقادر“ شائع کیا ۔

اس خصوصی شمارے کااجراءاسی تقریب میں ڈاکٹرارتکاز افضل اوردیگر مہمانوں کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس گوشہ کو ڈاکٹررفیع الدین ناصر اور محترمہ خواجہ کوثر حیات نے ترتیب دیاتھا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض معروف ادیب اور مجاہد اردو ابوبکر رہبر نے بڑے سلیقے سے انجام دئےے۔ اس تقریب میں معزز خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔