کنیز فاطمہ کے شعری مجموعے ” نفس نفس“ کی رسم رونمائی و محفل مشاعرہ
قیصرخالد(آیی پی ایس ) ‘ پروفیسر عتیق اللہ ٗارتکاز افضل ‘شاہدلطیف ‘محمدتقی ‘منورعلی رضوی ودیگر مہمانانِ خصوصی کی شرکت
ناندیڑ:14 مارچ(ورق تازہ نیوز) اردوزبان وادب کے نامور منفرد شاعر اورصحافی خان شمیم کی تصنیف “شہرنامہ “ کی تقریب رسم رونمائی جناب خالد قیصر (آئی پی ایس) کمشنر آف پولس ریلویزممبئی کے ہاتھوں اسی طرح کنیز فاطمہ(مرحومہ) کے شعری مجمو عے ” نفس نفس“ کی رسم رونما ئی بدست پروفیسر عتیق اللہ(دانشور و نقاد ‘ نئی دہلی )19مارچ 2022 سنیچر گیارہ بجے صبح عمل میں آرہی ہے۔

کریسینٹ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اورنگ آباداور مولانا آزاد کالج آف سائنس ‘آرٹس اینڈکامرس اورنگ آباد کے زیراہتمام منعقدہ ان تقاریب رسم رونمائی کی صدارت ڈاکٹرارتکاز افضل (شاعر ونقاد) کررہے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ‘آڈیٹوریم ‘ڈاکٹررفیق ذکریا کیمپس ‘روضہ باغ اورنگ آباد میں منعقد ہورہی ان تقاریب کی نظامت کے فرائض امتیاز خلیل کریں گے ۔

مہمانان خصوصی شاہد لطیف مدیر روزنامہ انقلاب ممبئی ‘ڈاکٹر عبدالکریم سالا رصدراقراءایجوکشن سوسائٹی ‘جلگاوں ‘ڈاکٹر مظہرفاروقی ‘پرنسپل اورنگ آباد ‘ ڈاکٹر منور علی رضوی ‘سابق جوائنٹ ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن ممبئی‘ محمدتقی مدیراعلیٰ روزنامہ ”ورق تازہ“ ناندیڑ‘ شعیب خسرو مدیراعلیٰ اورنگ آباد ٹائمز‘شارق نقشبندی ‘مدیراعلیٰ ایشیاءایکسپریس اورنگ آباد‘ سلیم صدیقی‘ صدر اقراءایجوکیشنل اینڈ ویلفیئرسوسائٹی اورنگ آباد ‘خالد سیف الدین ‘جنرل سیکریٹری فیم اور اقبال احمدخاں ہیں۔

19مارچ کو ہی شب آٹھ بجے مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سنٹر‘مجنوں ہل‘اورنگ آباد میں بیادِ کنیز فاطمہ محفل مشاعرہ ‘ پروفیسر عتیق اللہ(نئی دہلی) کی صدارت میں رکھی گئی ہے ۔مشاعر ے میں معروف شعرائے کرام قیصر خالد‘ممبئی‘عرفان جعفری ‘ممبئی‘شاہد لطیف‘ ممبئی‘قاسم امام ممبئی‘ذاکرخاں ذاکرممبئی‘یوسف دیوان ممبئی ‘ارتکازافضل ‘خان شمیم ‘فاروق شمیم‘صباگنجوی اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے ۔

نظامت اطہر شکیل کریں گے اورکنوینر سالک حسن خاں اورفواد صدیقی ہیں ۔خان شمیم شہراورنگ آباد کے علاوہ بیرونی اردو اخبارات میں حالات حاضرہ پرمختصر مگر جامع مضامین لکھتے رہے ہیں۔ شہرنامہ انہی مضامین کا مجموعہ ہے ۔وہ ایک صحافی عمدہ نثر نگار کے علاوہ جدید لب ولہجہ کے جدیدیت پسندشاعر بھی ہیں۔ان کاشعری کلام ملک کے اردو رسائل اوراخبارات میں شائع ہوتا رہتا ہے۔داعی خان مقیم خاں ‘آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبران نعیم خاں ‘ڈاکٹرنظیمہ‘ڈاکٹر تسکین قدسیہ نے اردو شعرو ادب کے شیدائیوں سے دونوں تقاریب میںشرکت کی پُرخلوص گزارش کی ہے۔