اورنگ آباد کے نام تبدیلی کے بعد کانگریس کے 200 عہدے داران کے استعفے

0 68

اورنگ آباد:30. جون( ورق تازہ نیوز) کل جاتے جاتے مہاویکاس اگھاڑی حکومت نے اپنی اخری کابینی میٹینگ میں مہاراشٹر کے دو اہم تاریخی شہر اورنگ آباد اور عثمان آباد کے ناموں کو تبدیل کرنے کو منظوری دی ہے۔

جس کے بعد بالخصوص مسلمانوں میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔کانگریس اور این سی پی نے ہمیشہ ہی ان ناموں کی تبدیلی کی مخالفت کی تھی مگر افسوس کے ان دونوں پارٹیوں نے ہی شیوسینا کی خاطر کل دونوں ناموں کی تبدیلی کی تجویز کی تائید کی ۔

اسکے بعد اورنگ آباد اور عثمان آباد کے کانگریس اور راشٹروادی کانگریس کے مسلم عہدے داران و ورکرس میں شدید برہمی و ناراضگی پائی جاتی ہے ۔اسلئے اورنگ آباد میں کانگریس کے 200سے زائد عہدے داران و ورکرس نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔جس کی وجہہ سے کانگریس کے سامنے نئی مصیبت آگئی ہے۔