اورنگ آباد کے قریب دیوگیری ایکسپریس میں ڈکیتی
اورنگ آباد: 22.(ورق تازہ نیوز)دولت آباد-پوٹول روٹ پر اورنگ آباد سے ممبئی جانے والی دیوگیری ایکسپریس میں جمعرات کی درمیانی شب 12 بجے ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی۔ ریلوے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹھ سے دس افراد کے گروپ نے سگنل بند کرکے ٹرین کو لوٹ لیا۔ اس سے قبل یکم اپریل 2022 کو نندی گرام ایکسپریس اور ناندیڑ-منماڈ مسافر ٹرین کو اسی روٹ پر روک کر لوٹ لیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔
تاہم، کل جمعرات کی آدھی رات کو ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا، جس نے رات بھر ٹرین کے سفر کی حفاظت پر سوالات اٹھائے۔ جب دیوگیری ایکسپریس اورنگ آباد اسٹیشن سے ممبئی کے لیے روانہ ہو رہی تھی، تو ٹرین کو پوٹول ریلوے اسٹیشن کے قریب جمعرات کی آدھی رات کو تقریباً 12 بجے روک دیا گیا۔
اسی دوران آٹھ سے دس ڈاکو ٹرین میں سوار ہوئے اور مسافروں کو لوٹنا شروع کر دیا۔ یہ لوٹ مار تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ ریلوے ڈرائیور نے کچھ چوکسی کا مظاہرہ کرکے ٹرین کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ لیکن ڈاکو زنجیر کھینچ کر ٹرین کو روک رہے تھے۔ اس واقعہ کی اطلاع ریلوے سیکورٹی فورس کو ملتے ہی افسران اور ملازمین موقع پر پہنچ گئے۔
دیر تک یہ واضح نہیں ہوا تھا کہ کتنے مسافروں کو لوٹا گیا اور کیا کیا سامان و نقدی لوٹا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایمبولینس موقع پر موجود تھی۔ تصور ہیکہ ڈاکو اسی ایمبولینس کا استعمال کیا ہے۔
اس وقت ڈاکوؤں نے سنگباری بھی کی ۔جس کے مزید افراتفری پھیل گئی جس کے بعد مسافروں نے ٹرین کے دروازے اور کھڑکیاں بند کردی۔