اورنگ آباد کے شاعر ومعلم قدیرخاں سیفی کاانتقال

147

اورنگ آباد:5نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)شہر اورنگ آباد کے نامور شاعر اورمعلم عبدالقدیرخاں سیفی کا آج بروز ہفتہ 5 نومبر کو صبح دس بجے انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 72سال تھی ۔ وہ مولانا آزاد ہائی اسکول اورنگ آباد کے موظف مدرس تھے ۔انھوں نے فروغ اردو ادب تنظیم کی بنیاد ڈالی تھی

جس نے بینرتلے کئی ادبی اجلاس‘ مشاعرے اورادبی تقاریب منعقد کئے تھے ۔اس طرح اردو زبان و ادب کی خاموش خدمت کرتے رہے ۔ وہ ایک کہنہ مشق شاعر تھے ۔انھیں بالخصوص نعتیہ کلام تخلیق کرنے پرملکہ حاصل تھا ۔مرحوم کے پسماندگان میں دوبیٹے اورچاربیٹیاں ہیں ۔

نماز جنازہ آج بروز ہفتہ بعد نمازعصر مینارہ مسجد قیصرکالونی میں ادا کی گئی اوراسی سے متصل قبرستان میں عزیز و اقارب ‘احباب ‘ادباء‘شعراء‘طلباءکی بڑی تعدفاد کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی ۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کوکروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔ ان کی مغفرت کرے اورپسماندگان کودائمی صبروسکون عطاءکرے۔ آمین۔