Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

اورنگ آباد کے شاعر ‘ادیب و صحافی عارف خورشید کادل کادورہ پڑنے سے انتقال

IMG_20190630_195052.JPG

arifاورنگ آباد:22ستمبر(ور ق تازہ نیوز)مراٹھواڑہ کے معروف ادیب ‘شاعراور صحافی عارف خورشید کا آج 22 ستمبر بروزاتوار دوپہر میں دل کاشدیددورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ان کی نماز جنازہ بروز پیر 23ستمبر کوصبح دس بجے پنجکولہ مسجداورنگ آباد میں رکھی گئی ہے ۔ اُن کے پسماندگان میں تین بیٹے اوراہلیہ ہیں۔

اورنگ آباد سے شائع ہونے والے ادبی رسالے” عالمگیرادب“ کے مدیر تھے جس کے خصوصی نمبر ‘جیسے نورالحسنین نمبر ‘ شاہ حسین نہری نمبر ‘جاوید ناصر نمبر ‘عارف خورشید نمبر شائع ہوکر ہندوپاک کے ادبی حلقوں میںکافی پسند کئے گئے ہیں ۔ 68 سالہ عارف خورشید پیشہ درس وتدریس سے وابستہ رہے اور وظیفہ حسن خدمت پرسبکدوش ہونے کے بعد علمی وادبی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ انکی نثری اور شعری تصنیفات شائع ہوئی ہیں۔ان کے اچانک انتقال پُر ملال پرناندیڑ کے صحافی محمدتقی (ایڈیٹرورق تازہ ) ‘ ڈاکٹرفہیم احمد صدیقی ‘ ایڈوکیٹ بہاءالدین ‘خواجہ منیرالدین ‘ پربھنی کے پروفیسرڈاکٹر نورالامین نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی مغفرت اور اُن کے پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ عارف خورشید کاسانحہ ارتحال اردوزبان وادب کا ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ مزید معلومات کے لئے موبائل نمبر 9372737463 پرربط پیدا کریں۔