اورنگ آباد کورونا وائرس:لڑکا صحتیاب ہوا اور والد چل بسے,شہرمیں دوسری موت

اورنگ آباد : 14 اپریل (یو این آئی) اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے سبب آج ایک 68 سالہ بزرگ شخص کی دوران علاج موت ہو گئی۔ اس مرض سے ہونے والی یہ دوسری موت ہے اس سے پہلے ایک ہفتہ قبل محلہ ساتارا ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔واضح ریے کہ متوفی شخص ، یہاں کے عارف کالونی کے ساکن 44 سالہ آئی ٹی ائی انجینئر کے والد تھے، یہ انجینئر پونے سے واپسی کے بعد اس مرض کا شکار ہو گیا تھا اور علاج کے بعد صحتیاب ہونے پر انھیں آج ہی صبح 11 بجے انھیں اسپتال سے چھٹی دی گئی تھی۔لیکن انکے گھر پہنچے کے چند گھنٹوں بعد انکے والد اسی بیماری سے انتقال کر گئے۔اس افسوس ناک واقعہ پر شہر میں رنج اور غم کا ماحول ہے

واضح ریے کہ متوفی شخص ، یہاں کے عارف کالونی کے ساکن 44 سالہ آئی ٹی ائی انجینئر کے والد تھے، یہ انجینئر پونے سے واپسی کے بعد اس مرض کا شکار ہو گیا تھا اور علاج کے بعد صحتیاب ہونے پر انھیں آج ہی صبح 11 بجے انھیں اسپتال سے چھٹی دی گئی تھی۔لیکن انکے گھر پہنچے کے چند گھنٹوں بعد انکے والد اسی بیماری سے انتقال کر گئے۔اس افسوس ناک واقعہ پر شہر میں رنج اور غم کا ماحول ہےاس موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے میئر نند کمار گھوڑیلے نے بتایا کہ شہر میں کورونا وائرس کی بیماری کوویڈ-19 کے 24 مریض ہیں۔ جن میں سے 2 کا انتقال ہو چکا ہے اور 4 صحتیاب ہو چکے ہیں۔جنھیں اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔ سول سرجن ڈاکٹر سندر کلکرنی نے اطلاع دی کہ آج کوئی بھی نیاء مریض نہیں پایا گیا۔