اورنگ آباد: کراڈ پورہ حادثہ میں جاں بحق شیخ منیر الدین کی کشیدہ ماحول میں آخری رسومات ادا

1,049

اورنگ آباد :کراڑ پورہ علاقہ میں گزشتہ روز پیش آئے حادثے میں شدید زخمی ایک شخص کی جمعرات کی شام ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ جمعرات کی آدھی رات کو جج کی موجودگی میں کیمرہ کے سامنے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ کچھ دیر بعد پولیس نے اطلاع دی کہ متوفی کی آخری رسومات مونڈھا ناکہ کے علاقے کے قبرستان میں ادا کر دی گئی ہیں۔زخمی متوفی کی شناخت شیخ منیر الدین شیخ محی الدین (ساکن کراڈ پورہ) کے طور پر کی گئی ہے۔

شہر کے کراڑ پورہ کے رام مندر علاقے میں بدھ کی آدھی رات کے بعد دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہاتھا پائی میں بدل گیا جس کے بعد ہجوم جمع ہوگیا اور پتھراؤ کیا گیا ۔ جب بھیڑ پر قابو نہ پایا جا سکا تو پولیس نے پہلے لاٹھی چارج کیا۔ پھر آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔ تاہم جب ہجوم زیادہ پرتشدد ہو گیا تو شہر پولیس نے فائرنگ کردی۔ اس واقعہ میں شیخ منیر الدین کو گولی لگی۔

زخمی ہونے کے بعد ان کا ایم جی ایم اسپتال میں علاج کیا گیا۔ جمعرات کی شام علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔شیخ منیر الدین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گھاٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس جگہ پولیس نے گھاٹی انتظامیہ کو فوری پوسٹ مارٹم کرانے کی ہدایت دی تھی۔

اسی مناسبت سے جج کی موجودگی میں بند کمرے میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ اس وقت پولیس کے اعلیٰ افسران گھاٹی میں موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی گھاٹی میں متوفی کے رشتہ داروں اور خیر خواہوں کے جمع ہونے کی وجہ سے پولیس کی جانب سے خصوصی احتیاط برتی گئی۔ دوپہر ڈھائی بجے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ آخری رسومات صبح 5.30بجے مونڈھاناکا علاقے کے قبرستان میں ادا کی گئیں۔