دو دن میں لیا جائے گا لاک ڈائون کا فیصلہ:آستک کمار پانڈے

اورنگ آباد:(ف۔الف)اورنگ آباد میں لاک ڈائون لگائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ٹی وی 9چینل نے بغیر تحقیق کے خبر چلادی ہے کہ اورنگ آباد میں پیر سے ۱۰ دن کا لاک ڈائون نافذ کیا جارہا ہے۔

جس کے بعد شہریان میں کافی گہما گہمی پھیل گئی ہے اور افواہوں کا بازار گرم ہوچکا ہے۔لوگ ضروری سامان کی خریداری کے لئے بازار وں کا رخ کررہے ہیں۔شہر کی بڑی بڑی کرانہ دکانوں پر لوگوں کی بھیڑ بھی دیکھی گئی ہے۔ اس سلسلےمیں ایڈمنسٹریٹر آستک کمار پانڈے نے کہا ہے کہ بے بنیادخبروں اور افواہوں کے پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ پانڈے نے مزید کہا کہ اورنگ آباد ضلع میں بڑھتے

ہوئے کرونا مریضوں کی تعداد کے مد نظر لاک ڈائون لگایا جاسکتا ہے۔لیکن ابھی کلکٹر اور دیگر اہم ذمہ داران نے لاک ڈائون کے سلسلہ میں کوئی اہم فیصلہ نہیں لیا ہےممکن ہے کہ دو دنوں میں لاک ڈائون کے

تعلق سے کوئی قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ شہریان کرونا کو ہلکے میں لے رہے ہیں احتیاطی تدابیر کو درکنار کر قوانین کا کھلے عام کھلواڑکررہے ہیں اس لئے انتظامیہ لاک ڈائون لگانے کے لئےمجبور ہوچکا ہے۔