اورنگ آباد میں جنسی ہراسانی سے بچنے کے لیے نابالغ لڑکی نے آٹو رکشا سے چھلانگ لگا دی : ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید
اورنگ آباد : (ورق تازہ نیوز ) لڑکی چھلانگ لگا کر کنکریٹ کی مصروف سڑک پر گر گئی اور اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ ایک 17 سالہ لڑکی جنسی ہراسانی سے بچنے کے لیے تیز رفتار آٹورکشا سے گر گئی۔ (اسکرین گریب)
مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں جنسی ہراسانی سے بچنے کے لیے ایک 17 سالہ لڑکی نے تیز رفتار آٹورکشا سے چھلانگ لگا دی۔ یہ واقعہ ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا تھا اور بدھ کو ٹویٹر پر وائرل ہو گیا تھا۔
رکشہ ڈرائیور کی جانب سے ایک نابالغ لڑکی سے نازیبا سوالات پوچھنے پر خوف میں مبتلا دوشیزہ نے رکشہ سے چھلانگ لگا دی ۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئیں۔ اسے علاج کے لئے خانگی اسپتال داخل کروایا گیا۔ پولس نے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ایک نابالغ لڑکی رکشہ میں سوار ہو کر اپنے کالج جارہی تھی، اسی طرح رکشہ ڈرائیور ملزم ملز سیداکبر سید حمید (۳۹) ساکن پڑے گاؤں نے لڑکی سے اس کی فیملی سے معلومات حاصل کی اس کے بعد اسکول کالج، ٹیوشن کے متعلق معلومات حاصل کر کے اس سے ناز یا سوالات پوچھے جس سے لڑکی گھبرا گئی اور اس نے سلح خانہ چوک پر چلتی رکشہ سے چھلانگ لگا دی ۔
چھلانگ کی وجہ سے لڑکی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اسے علاج کے لئے خانگی اسپتال داخل کروایا گیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی کرانتی چوک پولس نے معاملے کی تفتیش کرتے ہوۓ سیدا کبر سید حمید کو گرفتار کر لیا اسے مزید کاروائی کے لئے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے تین دن پولس کی لڑی میں رکھنے کا حکم دیا۔ پولس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
کرانتی چوک پولیس اسٹیشن میں 13 نومبر کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں۔ جیسے ہی 15 نومبر کو شکایت درج کی گئی۔ اس جرم کی تفتیش کو ترجیحی طور پر لے کر چند گھنٹوں میں ہی اس سے وابستہ رکشہ ڈرائیور اکبر حمید سید کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اس کے خلاف کرانتی چوک پولیس اسٹیشن میں G.R.No.272/22 کے تحت آئی پی سی کی دفعہ 354 (A)، پوسکو سیکشن 12 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ علاقے میں دامنی دستہ اور پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔ خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کے نقطہ نظر سے پولس انتظامیہ اور علاقائی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر اورنگ آباد شہر میں رکشہ کی جانچ کی مہم شروع کی ہے۔
#WATCH #CCTV #Crime #BREAKING#Maharashtra In #Aurangabad auto driver #molested girl in moving auto,minor girl jumped from moving auto,#girlinjured
After molesting the girl jumped from speeding #auto which was caught on CCTV #ACCIDENT pic.twitter.com/udGvgMgbry
— Harish Deshmukh (@DeshmukhHarish9) November 16, 2022