اورنگ آباد میں بغیر اجازت احتجاج کرنے پر امتیاز جلیل سمیت 1500 شہریان پر مقدمہ درج

628

اورنگ آباد : پولیس کی اطلاع کے مطابق مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد شہر کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں اورنگ آباد لوک سبھا کے رکن اسمبلی امتیاز جلیل اور 1500 سے زیادہ افراد کے خلاف جمعہ کو ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ نے جمعرات کی رات یہاں کلکٹریٹ سے جوبلی پارک تک ایک کینڈل مارچ کی قیادت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا۔اہلکار نے بتایا کہ "اینٹی نیم چینچ کمیٹی” کے سربراہ ایوب جہانگیردار نے اجازت نہ ملنے کے باوجود کینڈل مارچ نکالا گیا۔ "امتیاز جلیل، جہاگیردار اور 1,500 سے زیادہ مظاہرین کے خلاف تعزیرات ہند اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعات کے تحت غیر قانونی اجتماع کے لیے مقدمہ درج کیا گیا ہے،”مہاراشٹر حکومت نے گزشتہ ماہ مرکز سے اجازت ملنے کے بعد اورنگ آباد کا نام چھترپتی سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراشیو رکھنے کا حکم جاری کیا۔