اورنگ آباد : موی کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا : اسدا لدین اویسی

اورنگ آباد:آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا۔مسٹر اویسی نے جمعہ کی رات مہاراشٹر کے کراڈ پورا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی نے چھوٹے اوردرمیانے کاروباریوں کو بحران میں ڈال دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹرمودی کی حکومت میں بے روزگاری بڑھی ہے اور کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کی آمدنی کم ہوگئی ہے۔

اویسی نے ادھورے وعدوں کو لیکر وزیر اعظم پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بھاجپا پر 2014 کے لوک سبھا الیکشن میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے کے لئے جھوٹے اور خوش کن وعدے کرنے کا الزام لگایا۔

#Aurangabad #AIMIMPresident #AsaduddinOwaisi #BJP #PMModi #Economy #LokSabhaElection2019 #UrduNewsHindSamachar

Leave a comment