اورنگ آباد مغرب اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے گائیکواڈ کا پرچہ مسترد

67

اورنگ آباد،5اکتوبر (یو این آئی) مہاراشٹر میں اورنگ آباد مغرب اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار رمیش گائیکواڈ کی کاغذات نامزدگی آج جانچ کے دوران نادرست پایا گیا۔
مسٹر گائیکواڈ نے کانگریس کے علاوہ آزاد امیدوار کے طور پر بھی نامزدگی داخل کی تھی۔ الیکشن افسران کے مطابق اورنگ آباد مغرب حلقہ شیڈولڈ کاسٹ کے لئے ریزرو ہے اور کانگریس نے رمیش گائیکواڈ کو اس سیٹ پر امیدوار بنایا تھا۔
مسٹر گائیکواڈ نے پرچہ نامزدگی میں مجرمانہ ریکارڈ کے کالم کو خالی چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے الیکٹورل افسروں نے ان کے کاغذات نامزدگی کو ناقابل قبول قراردیا۔
مسٹر گائیکواڈ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اسلئے انہوں نے اس کالم کو خالی چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔ اورنگ آباد شہر میں تین سیٹیں ہیں۔ تقسیم کے تحت کانگریس کو یہ سیٹ ملی تھی جب کہ اورنگ آباد وسطی حلقہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور اورنگ آباد مشرق سیٹ سماج وادی پارٹی کے حصے میں ہے

Leave a comment